پاکستانتازہ ترینصحتعلاقائی خبریں

سرکاری ہسپتالوں میں اے سی،پنکھےبند،صاف پانی نایاب،مریض پریشان

میو،گنگارام،سروسز،جناح،ملتان کےنشتر،گجرات کے عزیز بھٹی سمیت اکثر وبیشتر ہسپتالوں میں لوڈ شیڈنگ کے نام پر اے سی بندہونے کا انکشاف،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا نوٹس

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)لاہور سمیت پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں اکثر اے سی ،پنکھے اور صاف پانی نہ ہونے سےمریض اور ان کے لواحقین پریشان ہوگئے۔

میو،گنگارام،سروسز،جناح،ملتان کےنشتر،گجرات کے عزیز بھٹی سمیت اکثر وبیشتر شدید گرمی کے دوران لوڈ شیڈنگ اور مرمت کے نام پر کئی گھنٹے اے سی اور پنکھے بند رکھے جارہے ہیں جس سے مریض اور ان کے لواحقین سخت پریشان ہیں صاف پانی کی فراہمی کا بھی کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مریضوں اور لواحقین کی سہولت کی خاطر اے سی، ایچ ویک اور پنکھوں کو مکمل فعال رکھیں ۔

دیکھا جا رہا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں اور لواحقین کیلئے اے سی اور پنکھے مکمل طور پر فنکشن نہیں کر رہے۔

ہسپتال انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتالوں میں صاف پانی کے بہتر انتظامات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے اوراس حوالہ سے ہسپتال انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر شام کو عملدرآمد رپورٹ پیش کر ے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button