پاکستانتازہ ترینچیمپئنر ٹرافیسپورٹسکالم

چیمپئنزٹرافی:پاکستان ،بھارت کا اتوارکو ہائی وولٹیج ٹاکرا

انعام علوی ۔۔سینئر صحافی تجزیہ کار

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے معرکے میں دفاعی چیمپئن پاکستان وکٹ کیپر محمد رضوان کی قیادت میں نیوز ی لینڈ سے 16 گیندوں پہلے ہی 60 رنز کی شکست سے دوچار ہوگئی.321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان 260 رنز پر ہی حکمت ہار گئی۔

قومی ٹیم کی اس ناکامی کے حوالے سے خدشات تو میچ سے پہلے ہی تھے، وجہ اس میچ سے پہلے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی ایک ہفتے میں دو ناکامیاں تھیں ۔ول ینگ اور ٹام لیتھم کی سنچریوں نے پاکستان کی شکست کی بنیاد رکھی جبکہ رہی سہی کسر گلین فلپس کی 61 رنز نے پوری کی جنھوں نے 39بالوں پر 3چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر آخری اوورز میں پاکستان کے نامی باؤلرز کی خوب درگت بنائی ۔

پاکستان کے بابر اعظم اور خوشدل شاہ کی نصف سنچریاں بھی شکست کو نہ بچا سکیں۔پاکستان نے میچ میں 161 ڈاٹ بالیں کھلیں جس میں سے 90 بابر اعظم کے حصے میں ائی۔پاکستان کے سب سے مہنگے باؤلرز حارث رؤف ثابت ہوئے جنھوں نے دس اوورز میں 83 رنز دئیےجبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 68 اور نسیم شاہ 63 رنز دیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔پاکستان ٹیم کی شکست پر ٹیم مینجمنٹ کے پاس اپنی کوتاہیوں پر گفتگو کے جواب میں کہا جاتا ہے کہ بہتر کر رہے لیکن کیا قارئین 23 فروری کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان بھارت کو ہرا پائے گا ۔

جہاں پاکستان نے اب تک 23 میں سے 11 مقابلے جیتے جبکہ بھارت 29میں سے 18 جیت چکا ہے اور بنگلہ دیش سے جیتنے کے بعد اس کا مورال ہائی ہے ان کے بیٹرز اور باؤلرز ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہے اور ہمارے ان فٹ ہیں اور شروع میں میچ پر گرفت ہونے کے بعد حوصلہ ہار جاتے ہیں ۔فیصلہ صاف ظاہر ہے کہ پاکستان بھارت کے میچ میں کون حاوی ہے لیکن ہماری دعائیں پاکستان کے ساتھ ہے اور کیا پاکستان دبئی کے اسی گراونڈ میں ٹی 20ورلڈ کپ کی تاریخ ون ڈے میں بھی دہرائے گا جب پاکستان نے بھارت کو 24 اکتوبر 2021 کو دس وکٹوں سے شکست فاش دی تھی اس کا فیصلہ 23 فروری کو ہو گا ۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ بنگلادیش کے توحید ہریدوئی کے بعد بھارت کے شمبن گل نے بھی سنچری بناڈالی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔بھارتی کپتان نے ون ڈے کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کیے، یہ روہت شرما کی 261 ویں اننگ تھی۔ون ڈے کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرکے روہت شرما سچن ٹنڈولکر کوپیچھے چھوڑتے ہوئے تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے۔فہرست میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 222 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کر رکھا ہے روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے 10 ویں اور بھارت کے چوتھے بیٹر ہیں۔سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق اس فہرست میں شامل واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے 11 ہزار 739 رنز بنا رکھے ہیں۔فاسٹ بولر محمد شامی نے ون ڈے کرکٹ میں سابق پاکستانی آف سپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کردیا۔

بنگلادیش کے خلاف محمد شامی نے 10 اوورز میں 53 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی۔دائیں ہاتھ کے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پاکستان کے ثقلین مشتاق کے ساتھ مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے اور بھارت کے تیز ترین بولر بن گئے ہیں۔ ثقلین مشتاق کی طرح محمد شامی نے بھی یہ سنگ میل 104 میچز میں عبور کیا ہے۔اس فہرست میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلے نمبر پر براجمان ہیں جنہوں نے 102 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا ۔

ہماری دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں اور کیا پاکستان دبئی کے اسی گراونڈ میں ٹی 20ورلڈ کپ کی تاریخ ون ڈے میں بھی دہرائے گا جب پاکستان نے بھارت کو 24 اکتوبر 2021 کو دس وکٹوں سے شکست فاش دی تھی اس کا فیصلہ 23 فروری کو ہو گا ۔

Show More

Related Articles

2 Comments

جواب دیں

Back to top button