پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

دانش تیمور کا بولڈ فوٹوشوٹ،سوشل میڈیا صارفین برہم

 

لاہور:(کلچرل رپورٹر)معروف پاکستانی اداکار دانش تیمور اس وقت شوبز انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت کامیابی کے عروج پر ہیں۔

danish-taimur-1

دانش تیمور واحد پاکستانی اداکار ہیں جن کے پانچ سے زائد ڈرامے تقریباً دو ارب ویوز حاصل کر چکے ہیں۔

 

تاہم گزشتہ برس رمضان ٹرانسمیشن کے دوران کثرتِ ازدواج سے متعلق بیان دینے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور مداحوں نے اسے ان کی اہلیہ اور اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ ناانصافی قرار دیا تھا۔

danish-taimur-4

اب ایک بار پھر دانش تیمور اپنے حالیہ بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

حال ہی میں دانش تیمور اور عائزہ خان نے ملبوسات کے برانڈ کے لیے ایک ماڈلنگ مہم میں حصہ لیا۔

برانڈ کی جانب سے پہلے دانش تیمور کی دیگر خاتون ماڈلز کے ساتھ تصاویر جاری کی گئیں، جس کے بعد عائزہ خان کے ساتھ فوٹو شوٹ شیئر کیا گیا۔

ان تصاویر پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا اور کئی صارفین نے الزام لگایا کہ یہ مہم کثرتِ ازدواج کے تصور کو فروغ دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ بھی خاصا دلچسپ رہا۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ دانش تیمور صرف عائزہ خان کے ساتھ ہی جچتے ہیں، جبکہ کچھ نے طنزیہ تبصرے کیے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button