پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان،ایران،افغانستان،تاجکستان میں زلزلے کےجھٹے

اسلام آباد :(ویب ڈیسک )افغانستان، پاکستان ،ایران اور تاجکستان کے متعدد شہر زلزلے کے زور دار جھٹکوں سے لرز اٹھے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان کے صوبہ پنج شیر کے علاقے بازارک میں تھا۔زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے 90کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق پاکستان کے شہر وں اسلام آباد اور راولپنڈی ،سرگودھا ، کوہاٹ ، صوابی ، پشاور ، چترال ، مالاکنڈ ، باجوڑ ، شانگلہ ، پاراچنار شہر، لنڈی کوتل ، شمالی وزیرستان اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button