پاکستانتازہ ترینسپورٹسعلاقائی خبریں

سندھ میں یورپی کھیل فسٹ بال مقبول ہونے لگا،ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

نثار احمد اور عبدالمنان سلیم نے نوجوان پلیئرز کو کھیل کے قوانین اور تکنیک سے روشناس کرایا

کراچی :(اسپورٹس رپورٹر)یورپ کا کھیل فسٹ بال پاکستان کے صوبہ سندھ میں مقبول ہونے لگا ۔ میرپور خاص میں آگاہی اور ٹریننگ کیمپ میں نوجوان کھلاڑیوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سندھ فسٹ بال ایسوسی ایشن نے اپنی ذیلی تنظیم میرپور خاص ڈویژن فسٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک میرپور خاص میں فسٹ بال آگاہی اینڈ ٹریننگ کیمپ منعقد کیا، جس میں اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ اور طالبات سمیت مختلف کھیلوں کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کیمپ کے مہمان خصوصی میرپور خاص ڈویژن اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سلیم خان تھے جنہوں نے میرپور خاص ڈویژن فسٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ فسٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نثار احمد اور کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالمنان سلیم کو سندھ کا روایتی اور ثقافتی تحفہ اجرک پیش کیا ۔

تربیتی کیمپ کے دوران سندھ فسٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نثار احمد نے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کی تاریخ، اصول، بنیادی مہارتوں ، بین الاقوامی قوانین ، جدید تکنیک ، فٹنس ڈرلز ، ٹیم ورک کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی اور عملی مشقیں بھی کروائیں۔بعد ازاں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے ایک نمائشی میچ بھی منعقد کیا گیا۔مہمانِ خصوصی سلیم خان نے فسٹ بال کھیل میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خود بھی فزیکل طور کھیل میں حصہ لیا۔

فسٹ بال آگاہی اینڈٹریننگ کیمپ میںجنرل سیکرٹری رنگ بال ایسوسی ایشن محمد احسن ،جنرل سیکرٹری ہینڈ بال ایسوسی ایشن امجد سومرو ، جنرل سیکرٹری ریسلنگ ایسوسی ایشن ملک محمد اقبال،جنرل سیکرٹری روپ اسکیپنگ ایسوسی ایشن رضی انصار،جنرل سیکرٹری کیچ بال ایسوسی ایشن وسیم الدین، جنرل سیکرٹری ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن غلام نبی بلوچ،جنرل سیکرٹری کبڈی ایسوسی ایشن امام بلوچ،جنرل سیکرٹری نیٹ بال ایسوسی ایشن اسلم قریشی،نمائندہ تائیکوانڈوعدنان کمار، نمائندہ اسپورٹس ساحل،نمائندہ اسپورٹس مس کنول ناریجو اورنمائندہ فسٹ بال مس زم زم نے خصوصی شرکت کی۔

جنرل سیکرٹری میرپور خاص اولمپک ایسوسی ایشن سلیم خان، سندھ فسٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نثار احمد کے ساتھ کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button