انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

جیو نیوز ہیک،نامناسب پیغام نشر

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)جیونیوز انتظامیہ کی جانب سے پیغام نشر کیا جارہا ہے کہ جیو نیوز کو ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیا ہے۔جیو نیوز انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم اپنے ناظرین کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ جیو نیوز جو پاکستان کے سیٹلائٹ پاک سیٹ پر ہے، اس کو کسی جانب سے پچھلے 24 گھنٹوں سے ہیک کرنے کی اور اس کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اور اب کچھ دیر سے جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے، جیو نیوز کی اسکرین کو ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیا، اس صورت حال کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جیو نیوز حکام سے درخواست کرتا ہے کہ اس صورت حال کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جائے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

دریں اثناپاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس سائبر حملوں کا نشانہ بنے ، ذرائع کے مطابق ہیکرز نے ٹی وی چینلز کی سیٹلائٹ فریکوئنسی ہیک کر کے نشریات میں خلل پیدا کیا اور مختلف چینلز کی سکرینز پر مخصوص پروپیگنڈا والی تحریریں نشر کیں۔حملوں کا دائرہ صرف کیبل اور سیٹلائٹ کے ذریعے ٹی وی چینلز تک محدود رہا۔

اس دوران ملک کی مختلف ویب سائٹس کو بھی ہیک کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔سائبر سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ حملے ممکنہ طور پر دشمن ملک کی جانب سے کیے گئے اور ان کا مقصد ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس کے ذریعے معلوماتی اور پروپیگنڈا اثرات ڈالنا تھا۔

حالیہ واقعات کے بعد ٹی وی چینلز کی انتظامیہ اور سائبر سیکیورٹی ٹیمیں نشریات اور ویب پلیٹ فارمز کی حفاظت کے لیے متحرک ہو گئی ہیں اور سائبر حملوں کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button