ٹنڈو الہیار ( ویب ڈیسک ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ٹنڈو الہیار کے قریب گائوں رئیس غلام قادر مری میں آمد، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرحوم حاجی غلام قادر مری کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
صدر نے مرحوم کے بھائی اسماعیل خان مری، کامبھو خان مری اور دریا خان مری سے اظہار افسوس کیا ، فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔
صدر کے ساتھ صوبائی وزرا حاجی علی حسن زرداری، سید ذوالفقار علی شاہ اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھی، اس موقع پر مری برادری کے معززین ڈاکٹر فتح محمد مری اور سہیل تالپور بھی موجود تھے۔



