پاکستانتازہ ترینسپورٹس

PSL: حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9وکٹوں پر 153رنز سکور کئے، ہدف 19ویں اوور میں حاصل

لاہور ( سلمان حسین) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11میں حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 21ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے 154 رنز کا تعاقب19ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
کنگز مین کی جانب سے کپتان مارنس لبوشین ناٹ آئوٹ 61رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 35، معاذ صداقت 30، کوشل پریرا 2اور عثمان خان 1رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔ گلین میکسویل 21رنز بنا کر ناٹ آئوٹ پویلین لوٹے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرس گرین اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل حیدرآباد کنگز مین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 153رنز سکور کیے۔
یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیوون کونوے 45رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مارک چیمپین 42، سمیر منہاس 22، محمد فائق 18، کرس گرین 6، حیدر علی 6، فہیم اشرف 5، عماد وسیم 2اور مہران ممتاز 0کے انفرادی سکور پر آئوٹ ہوئے۔ حیدرآباد کنگز مین کی جانن سے آصف محمود نے 4اور محمد علی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ گلین میکسوین نے 1کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button