پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

گلوکار عمران ہاشمی اور ثنا گل کا نعتیہ کلام ریلیز

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار عمران ہاشمی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نعتیہ کلام ”یا مصطفی “ ریلیز کردیا رمضان المبارک کی بابرکت ماہ میں معروف گلوکار عمران ہاشمی اور گلوکارہ ثنا گل نے مشترکہ طور پر اس نعت کی ویڈیو کو تیار کیا ہے انہو ں نے رمضان المبارک میں عقیدت اور محبت سے بھرپور ایک نعتِ رسول ص تحریر کر کے پیش کر دی، جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

یہ نعت خصوصی طور پر ماہِ رمضان کی روحانی فضا کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کی گئی ہے۔گلوکار عمران کا کہنا ہے کہ ا س ماہ مقدس میں نعتیہ کلام کو پیش کرنا میرے لیے باعثِ فخر اور سعادت ہے۔ ان کے مطابق رمضان المبارک قربِ الٰہی اور عشقِ رسول ص کا پیغام دیتا ہے، اور اسی جذبے کے تحت انہوں نے یہ نعت قلم بند کی تاکہ سننے والوں کے دلوں میں ایمان، محبت اور سکون کی کیفیت پیدا ہو۔

نعتیہ کلام کی دھن سادہ مگر پر اثر رکھی گئی ہے، جو سامعین کو روحانی سفر پر لے جاتی ہے۔ موسیقی اور آواز کا حسین امتزاج اس نعت کو مزید دلنشیں بنا دیتا ہے مداحوں کی جانب سے اس نعت کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی گلوکار عمران ہاشمی اور ثنا گل کی اس نعتیہ کاوش کو سراہا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button