پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبعلاقائی خبریں

بین الکلیاتی لیاقت علی خان کوئز 2025 ، خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی شاندارفتح

پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تقریب، 51ٹیموں کی شرکت،پہلی تینوں پوزیشن طالبات کےنام، علی گڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا دوسرا،جامعہ کراچی کی ٹیم کا تیسرا نمبر

کراچی:(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیا قت علی خان شہید کی 74ویں برسی کے موقع پر کالجوں اور جامعات کی ٹیموں کے درمیان ذہنی آزمائش کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

گذشتہ 51 سال سے ملک میں معلوماتِ عامہ کے پروگراموں کا انعقاد کرانے والی سب سے قدیم اور فعال تنظیم پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل رجسٹرڈ (بانی چئیرمین سید عاصم علی قادری) نے یہ ایونٹ لیاقت نیشنل اسپتال کی انتظامیہ کی شراکت سے منعقد کرایا۔

شرکا کاٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

لیاقت نیشنل اسپتال کے آڈیٹوریم میں ہونے والے میگا ایونٹ میں شہر قائد کے تعلیمی اداروں کی 51 ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کا نتیجہ ٹائی مرحلے کے بعد سامنے آیا اور پہلی 3 پوزیشن طالبات کے نام رہیں ۔

سب سے زیادہ سوالات کے درست جوابات دے کر خاتون ِ پاکستان گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی ٹیم نے بین الکلیاتی لیاقت علی خان کوئز 2025 جیت لیا، فاتح ٹیم روبیشہ خان اور خودیجہ انیس پر مشتمل تھی۔

علی گڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ کی حفصہ زوہیب اور المیراارشد کی جوڑی دوسرے اور ہما اعوان اور روبینہ ناز کی شراکت داری میں جامعہ کراچی کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کی تیسری پوزیشن رہی ۔

تقریب کے شرکا تالیاں بجارہے ہیں

مہمانِ خصوصی لیاقت علی خان میموریل کمیٹی کے سربراہ محفوظ النبی خان ، صدر محفل محقق ،مورخ اور مصنف محمد رضا کاظمی ، مہمانِ اعزازی میڈیکل ڈائریکٹر لیاقت نیشنل اسپتال پروفیسر ڈاکٹر سلمان فریدی، مہمان اعزازی نائب صدر اکیڈمک ، شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد الطاف مکاتی، کنسنرڈ سیٹیزنز الائنس کے شریک بانی اظہر جمیل اور پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل رجسٹرڈ کے چئیرمین سید جاوید رضا نے انعام یافتہ گان میں شیلڈز، کتابیں اور اسناد تقسیم کیے۔

پروگرام میں نظامت کے فرائض سیدہ تحسین فاطمہ نے اداکیے، جبکہ سید بکر مجیب الہاشمی (صدر) اور سائرہ سلمان (نائب صدر) کوئز ماسٹرز اورمنصفین کی ذمہ داریاں فیاض المدثر مبین ،سید جاوید رضا اور واجد رضا اصفہانی نے بخوبی انجام دیں ۔

اس موقع پر نائب صدر مہ جبین زاہد اور سابق صدر پروفیسر منور علی قریشی بھی موجود تھے ۔ پروگرام کے اختتام پر جنرل سیکرٹری محمد عارف سومرو نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ اداکیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button