گرینڈ ہیلتھ الائنس کیخلاف مقدمات،لاہوربار کا ڈاکٹرزسےاظہار یکجہتی
ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے 8 عہدیداروں ،300مظاہرین کیخلاف مقدمات درج:پولیس،پرامن مارچ پر لاٹھی چارج کیاگیا،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن آل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن گجرات
لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) لاہور میں مال روڈ پر دھرنا دینے والے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی مرکزی قیادت اور مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کر کے 26 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لاہور بار ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر زسے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گرفتاریوں اور ایف آئی آرز472/25،536/25کی مذمت کی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے 8 عہدیداروں پر تھانہ سول لائن میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں 300 سے زائد مظاہرین کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 50 سے 60 مظاہرین چاقو، قینچیوں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ آور ہوئے، ملزمان جتھوں کی صورت میں مختلف مقامات پر سرکاری اہلکاروں پر حملے کرتے رہے، مظاہرین نے سرکاری املاک کو توڑا، رکاوٹیں ہٹائیں، پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑیں۔
پولیس کے مطابق مظاہرین فیصل چوک سے مشتعل ہو کر کلب چوک کی جانب روانہ ہوئے جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 26 مشتعل افراد کو گرفتار کیا۔

ڈسٹرکٹ فوکل پرسن آل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن گجرات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے پر امن مارچ پر لاٹھی چارج کیا گیا بعد ازاں تاریکی میں رات کے 3 بجے ہمارے بھائیوں اور بہنوں ،چھوٹے بچے جو ٹینٹوں کے اندر سو رہےتھے ان پر پولیس نے چاروں اطراف سے یلغارکی متعددکو گرفتار کرلیا گیا ۔



