انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار
مریم نوازکی اپیل،وفاق کی کینو،آلوایکسپورٹ کرنے کی اجازت
لاہور:(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاشتکاروں کے لیے خصوصی کاوشوں کی بدولت وفاقی حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی۔
آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں آسانی کے لیے حکومت پنجاب نے وفاق سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی۔ ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے متعلقہ وزاتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی۔
آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش اور ایکسپورٹ اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی گئی۔
حکومت پنجاب نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے زرمبادلہ کے حصول کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا۔



