پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

انسانی سمگلنگ ، 160ملزموں کی فہرست تیار،شناختی کارڈبلاک

39کا تعلق پنجاب، 34کا سندھ ،50کے پی کے،31بلوچستان،6کا اسلام آباد سے ہے،تمام سمگلروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد

لاہور (بیوروچیف/سید ظہیر نقوی سے)وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ۔حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی سمگلروں کے نام اور پتے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فعال انسانی سمگلروں میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 سمگلر متحرک ہیں،15سمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔

یہ سمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔4 سمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا،ایک انگلینڈ اور ایک متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔

6 سمگلروں کی حالیہ لوکیشن کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔تمام سمگلروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد،پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button