پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

بلاول بھٹو پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی،لاہورہائیکورٹ کا بڑا حکم

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر خارجہ اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس خالد اسحاق نے شہری اشبا کامران کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی جس پر عدالت کے رجسٹرار آفس نے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے اعتراض عائد کیا تھا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ جلد آفس کے اعتراضات دور کر دیں گےعدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ اگر اعتراضات دور کر دیئے جائیں تو کیس کو نمبر الاٹ کیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری بیک وقت پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے رکن ہیں جو کہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت کوئی بھی شخص بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کا رکن نہیں ہو سکتا، لہذا بلاول بھٹو قومی اسمبلی کی رکنیت کے اہل نہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بلاول بھٹو کی نااہلی کے لیے ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔عدالت نے مزید کارروائی اعتراضات کے ازالے سے مشروط کرتے ہوئے کیس کی سماعت موخرکر دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button