سعودیہ سمیت خلیجی ممالک میں6،پاکستان میں7جون کو عیداالاضحیٰ
لاہور: (بیوروچیف) ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیرصدارت مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہواجبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر ہوئے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم ذوالحج 29 مئی بروز جمعرات کو ہوگی جبکہ عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔
اس سے قبل لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کی زونل ہلال کمیٹیوں نے مرکزی کمیٹی کو بتایا کہ کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا وہاں عیدالاضحی6 جون کو منائی جائے گی۔ اور مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ پانچ جون کو ادا کیا جائے گا۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحی6 جون کو منائی جائے گی۔انڈونیشیاکے علاوہ جاپان میں بھی چاند نظر آگیا وہاں بھی عید الاضحی6جون بروز جمعہ منائی جائے گی ۔
جاپان کی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق جاپان میں چاند نظر نہیں آیا لہذا جاپان میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات جبکہ عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ ہو گی۔ ملائیشیا اور برونائی دارالسلام میں اعلان کیا گیا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا ان ممالک میں عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔



