پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبسائنس و ٹیکنالوجی

بزنس ایکسی لینس ایوارڈ2026ریکس انٹرنیشنل کے سی ای اومحمد رضا نظیر کے نام

نشاط ہوٹل میں تقریب، ثاقب اظہر،  جہاں آرا منظور وٹو،  محبوب اسلم  ، معروف کمپنیوں کے  سی ای او، کاروباری شخصیات کی شرکت، نوجوان اور کاروباری طبقہ مقامی ڈیجیٹل مارکیٹ کا منتظر :محمد رضا نظیر 

لاہور: (بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) پاکستان میں کاروباری مواقع کے فروغ، ٹیکنالوجی، ای کامرس اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے راستے پیدا کرنے کے عزم کے اعتراف میں ریکس انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رضا نظیر کو Business Excellence Award 2026 سے نواز ایا گیا۔
لاہور کے نشاط ہوٹل میں منعقدہ پروقار تقریب میں مختلف معروف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران، کاروباری شخصیات، ٹیکنالوجی ماہرین، پالیسی سازوں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں اینیبلرز گروپ کے سی ای او ثاقب اظہر، پنجاب سوشل سیکیورٹی اتھارٹی کی وائس چیئرپرسن جہاں آرا منظور وٹو، المرا فاؤنڈیشن کے سی ای او محبوب اسلم  اور دیگر نمایاں شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
تقریب کے دوران ہونے والی پینل ڈسکشن میں پاکستان میں Ease of Doing Business کو مزید بہتر بنانے، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور ٹیکنالوجی و ای کامرس کے شعبوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ان شعبوں میں ترقی سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ زرمبادلہ کے حصول کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
اینیبلرز گروپ کے سی ای او ثاقب اظہر نے ٹیکنالوجی کے تیزی سے بدلتے کردار اور پاکستانی معیشت کے لیے زرمبادلہ کے نئے ذرائع پیدا کرنے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں اور ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو درست سمت میں مواقع فراہم کیے جائیں تو ملک عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مزید مضبوط مقام حاصل کرسکتا ہے۔
محمد رضا نظیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ اور کاروبار کے مؤثر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور کمپنی مالکان کو پاکستان کی جانب متوجہ کیا جائے تو نئے کاروبار شروع ہونے کے ساتھ لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جاسکتے ہیں، جس سے ملکی زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، تاہم اس صلاحیت کو عالمی مارکیٹ سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ ریکس انٹرنیشنل متحدہ عرب امارات، قطر اور امریکا سمیت مختلف ممالک میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے کام کررہا ہے، جبکہ Reeks.pk کے ذریعے مقامی ای کامرس اور کوئیک کامرس مارکیٹ پلیس کے قیام کی جانب بھی عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔
محمد رضا نظیر کے مطابق پاکستان میں ریکس انٹرنیشنل کے لانچ کو ملنے والا مثبت ردعمل اس بات کا عکاس ہے کہ نوجوان اور کاروباری طبقہ ایک مضبوط مقامی ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس کا منتظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومتی اور ادارہ جاتی سطح پر نوجوانوں اور کاروباری افراد کی اسی طرح معاونت جاری رہی تو پاکستان روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ عالمی تجارت اور زرمبادلہ کے میدان میں بھی نمایاں پیش رفت کرسکتا ہے۔
پنجاب سوشل سیکیورٹی اتھارٹی کی وائس چیئرپرسن جہاں آرا منظور وٹو نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، نجی شعبے کے کردار کو مضبوط کرنے اور نوجوانوں کو معاشی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے حکومت، نجی شعبے اور نوجوانوں کے درمیان مضبوط شراکت داری ناگزیر ہے۔
تقریب میں دیگر شرکاء نے بھی پاکستان میں کاروباری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کے فروغ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک کے مثبت معاشی تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
Business Excellence Award 2026 کی تقریب محض اعزازات کی تقسیم تک محدود نہیں رہی بلکہ پاکستان کے کاروباری مستقبل، ٹیکنالوجی، ای کامرس، نوجوانوں کے روزگار اور عالمی سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے ایک اہم مکالمے کا پلیٹ فارم بھی ثابت ہوئی۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button