پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

دھند: موٹر سائیکل، گاڑیاں ٹکرانے سے 8افراد جاں بحق

حادثات لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب اور نواب شاہ میں پیش آئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب،نواب شاہ،ایبٹ آباد(نمائندگان)مختلف شہروں میں موٹر سائیکل اورگاڑیاں ٹکرانے سے 8افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی شناخت حسنین اور ثاقب کے نام سے ہوئی ہے۔
ایک اور واقع ٹبہ سلطان پور میں رونما ہوا، جہاں ملتان وہاڑی روڈ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔
ننکانہ صاحب میں کشمیر روڈ پر مال گودام کے قریب تیز رفتارکار نے ان کی سات سالہ بچی فاطمہ سرور کو ٹکر مار دی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی ۔مانانوالہ موڑ کے قریب ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا،جہاں فیروز وٹواں شیخوپورہ کے رہائشی محمد قاسم اپنے والد محمد یوسف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفرکر رہی تھے کہ پیچھے سے آنے والے نامعلوم مزدا ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں محمد یوسف سڑک پر گر پڑے اور ٹرک ان کے اوپر سے گزر گیا۔ زخمی بزرگ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔کاہنہ میں ہلوکی کے مقام پر ٹرین کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ شاہد خان کے نام سے ہوئی ہے۔نواب شاہ مین مہران ہائی وے بوچھیری کے مقام پر دھند کے باعث دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق نواب شاہ کے نواحی علاقے سے تھا۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیم نے سخت سردی میں گلیات کالا باغ کے قریب چھم کے مقام پر برف میں دھنسی سیاہ فیملیز کی گاڑیوںکو ریسکیو کر لیا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button