پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

مرغا بنا کرشہری پر تشدد،چیک سائن کرانے کی ویڈیووائرل،2ملزم گرفتار

ملزمان غلام نبی، غلام رسول،ابرار، نعمان نے عثمان کے فون سے رقم بھی ٹرانسفرکی،2ملزم گرفتار

لاہور:(بیوروچیف)رائیونڈ کے علاقے جیا بگا چوکی کی حدود میں شہری کو مرغا بنا کر تشدد کرنے کے بعد چیک سائن کروا لیے ،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے جیا بگا میں نوجوان عثمان کو مبینہ طور پر ایک جم میں زبردستی “مرغا” بنا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نہ صرف شہری کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ اسے غلیظ گالیاں بھی دے رہے ہیں۔

متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان نے اس کی چیک بک سے زبردستی چیک پر دستخط کروائے جبکہ اس کے موبائل فون کے ذریعے رقم بھی ٹرانسفر کی گئی۔واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد رائیونڈ پولیس حرکت میں آ گئی اور ملزمان غلام رسول، غلام نبی، ابرار، نعمان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزمان غلام رسول اور ابرار کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button