پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

6ماہ کا مغوی بچہ بازیاب،2ملزم گرفتار

فرانزک، سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچے کا سراغ لگایا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ایس پی ماڈل ٹاؤن سمیت تمام ٹیم کو شاباش

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)کاہنہ کے علاقہ کچا شہزادہ روڈ سے 6 ماہ کے بچے کے اغواء کا معاملہ حل ہوگیا،لاہور پولیس نے 6 ماہ کے بچے کو 24 گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا۔

واقعہ میں ملوث دو ملزمان چونگی امر سدھو سے گرفتار کر لئے گئے مزید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کانوٹس لیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی،ترجمان کے مطابق کاہنہ پولیس آپریشن ونگ نے بچے کو بازیاب کروایا۔

1 روز قبل بچہ کچا شہزادہ روڈ سے اغواء ہوا تھا،خاتون نے بچہ اپنی 6 سالہ بیٹی نیلم کو پکڑا رکھا تھا،نا معلوم ملزم بچی کو ورغلا کر بچہ اغواء کرکے رکشے میں فرار ہواتھا۔

ترجمان کے مطابق والدہ صوفیہ بی بی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیاتھا،ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ جائے وقوعہ پر خود پہنچے،ایس پی ماڈل ٹاؤن نے تمام سرچ آپریشن کی خود نگرانی کی۔

فرانزک، سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچے کا سراغ لگایا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی ماڈل ٹاؤن سمیت تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہےکہ مزید تفتیش میں وقوعہ کے محرکات، دیگر حقائق سامنے آئیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button