پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ناقص کارکردگی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا متعددانچارجوں کو شوکازٹونس

زیر التوا مقدمات کا تفصیلی جائزہ، خواتین اور بچوں کے اغوا، ظلم و زیادتی اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں:محمد نویدکا اجلاس سے خطاب

لاہور(بیوروچیف /سید ظہیر نقوی) ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا ۔کرائم میٹنگ میں برکی اور سبزہ زار سرکلز کے ڈی ایس پیز، انچارج انویسٹی گیشنز اور SSOIU انچارجز نے شرکت کی۔

ایس ایس پی محمد نوید نے زیر التواء اور پینڈنگ مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے ناقص کارکردگی اور سستی کا مظاہرہ کرنے پر متعدد انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ہدایت کی کہ فنانشل کرائم اور سنگین مقدمات کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

انہوں نے کہاکہ خواتین اور بچوں کے اغواء، ظلم و زیادتی اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں،
افسران فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سرکل افسران زیر تفتیش مقدمات کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں،افسران سنگین نوعیت کے واقعات پر موقع پر خودپہنچیں اور اپنی نگرانی میں شواہد اکٹھےکروائیں
انہوں نے کہا کہ میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کریں تا کہ ملزم سخت سزا دلوائی جا سکے،پراسیکیوشن برانچ سے کوارڈینیشن مزید بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،محنتی اور ایماندار افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button