پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار
عابد علی کی سابق اہلیہ اداکارہ حمیراچوہدری کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال
لاہور:(کلچرل رپورٹر)معروف مرحوم اداکار عابد علی کی سابق اہلیہ اداکارہ حمیرا چوہدری دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کرگئیں۔

اداکارہ حمیرا چوہدری ہارٹ اٹیک کے باعث لاہور میں انتقال کرگئیں جن کی تدفین 3 مئی 2025 کو سوئی گیس ہائوسنگ سوسائٹی میں کردی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور فیشن ڈیزائنر مہدی نے ہی شرکت کی۔
حمیرا چوہدری نے اداکار عابد علی سے 1973 میں شادی کی تھی جن کی ملاقات مشہور ڈرامہ سیریل”جھوک سیال” کی ریکارڈنگ کے دوران ہوئی۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ انہیں گلوکاری کا شوق بھی تھا جنہوں نے کئی گانے بھی گائے۔ان کی تین بیٹیاں اداکارہ ایمان علی ، گلوکارہ، اداکارہ رحما علی اور مریم علی ہیں۔
حمیرا اور عابد علی کی 2006 میں طلاق ہو گئی تھی۔ حمیرا چوہدری کی بہن شمع بھی ایک اداکاری کے شعبے سے وابستہ رہیں۔



