پاکستانتازہ ترینصحت

’سی ایم انسولین کارڈ‘ پروگرام لانچ ’’مریم ماں‘‘ خود مریض بچوں کے گھر پہنچ گئیں

بچیوں کی درخواست پرتصاویر بھی بنوائیں ، ذیابیطس مبتلا بچوں کی تکلیف اور پریشانی سمجھ سکتی ہوں، فری انسولین پروگرام ماں کے دل کی آواز پر شروع کیا: وزیراعلیٰ

لاہور:(سلمان حسین )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پیدائشی طور پر ذیابیطس میں مبتلا کمسن مریض بچوں کے لئے’’سی ایم انسولین برائے ذیابیطس“ کے منفرد پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خود جاکر”سی ایم انسولین کارڈ“ پروگرام لانچ کیا۔ وزیراعلیٰ پاکستان پوسٹ کے رائیڈرز کے ہمراہ خودانسولین کارڈ لے کرکمسن بچوں کے گھروں میں پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سبزہ زار کیو بلاک کے واسع عدنان کو گھرجاکر انسولین کارڈ دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جمیل ٹاؤن جاکرزینب وحید اور زین شہزاد کوبھی ”سی ایم انسولین کارڈ“ دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے واسع، زینب اور زین کو انسولین،گلوکو میٹربی ایس آر سٹرپس اور نیڈل کا باکس بھی دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمسن واسع عدنان کی دادی سے گلے ملیں اور دیگر اہل خانہ سے بھی سلام لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمسن مریض واسع عدنان کا گال تھپتھپایا اور کہا کہ آپ بالکل اینجل لگتے ہو۔ تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا واسع پیدائشی طور پر ذیابیطس کا شکار ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ سالہ واسع عدنان کو کاربھجوانے کا وعدہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زینب وحید سے بات چیت کی اور اظہار شفقت کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زین شہزاد کی آنکھوں کے چیک اپ اور علاج معالجے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر چھتوں اور گلیوں کے اطراف میں عوام کا ہجوم آمڈ آیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر بچیوں نے پر پھول نچھاور کیے اور ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں کی درخواست پرتصاویر بھی بنوائیں۔

مریم نوازشریف نے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی آپ کو اپنے بچوں کی فکر ہے اس سے کہیں زیادہ مجھے آپ کے بچوں کی فکر ہے۔ ذیابیطس مبتلا بچوں کی تکلیف اور پریشانی سمجھ سکتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کمسن بچوں کے لئے فری انسولین پروگرام ماں کے دل کی آواز پر شروع کیا گیا۔

صحت مند پنجاب ویژن کے تحت دوا یا انسولین خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے بچوں تک حکومت خود پہنچے گی۔ بچوں کی صحت سب سے زیادہ اہم ہے۔ وزیراعلیٰ کو انسولین کارڈ پروگرام کے بارے میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فری انسولین پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 1500بچوں کو گھر کی تک دہلیزپر انسولین فراہم کی جائیگی۔ پاکستان پوسٹ کے رائیڈر خصوصی ایپ پرانسولین کارڈ سکین کرکے تصدیق کریں گے۔ سی ایم انسولین کارڈ کی سکیننگ کے بعد مریض کو انسولین ملے گی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان پوسٹ کے رائیڈر کولڈ چین سسٹم کے تحت گھر گھر جاکر ٹائپ ون ذیابیطس بچوں کے لئے تین ماہ کے لئے درکار انسولین مہیا کریں گے۔ صرف سہ ماہی چیک اپ کے لئے ہی ہسپتال جانا پڑے گا۔ ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچے این سی ڈی کلینک، مریم نوازہیلتھ کلینک یا ہیلتھ لائن ایپ 1033پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچوں کے لئے ڈسٹرکٹ یاتحصیل ہیڈکوارٹر میں سہ ماہی فالو اپ چیک اپ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button