انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

اوساکا ورلڈ ایکسپو،پاکستانی پنک سالٹ کی دھوم،پویلین پر10لاکھ افراد کی آمد

ورلڈ ایکسپو کے ذریعے بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب ہوں گے:سید فیروزعالم

لاہور(رپورٹ:قیصر چوہان) پاکستانی حکومت کے مشیر سرمایہ کاری بورڈ اورپاکستان جاپان بزنس فورم کے وائس چیئرمین سید فیروز عالم شاہ نے کہا ہے کہ جاپان کے شہر اوساکا، کانسائی میں جاری ورلڈ ایکسپو 2025 میں پاکستانی پویلین پردس لاکھ سے زائد افراد کی آمد پاکستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے جو پاکستان کیلئے قابل فخر بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ایکسپونے دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شناخت کو اُجاگر کیا ہے، عالمی ایونٹ میں پاکستان کی موجودگی اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ سرمایہ کاروں کیلئے اُمید کی نئی کرن ہے جبکہ اس پویلین کے ذریعے بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب ہوں گے۔

وائس چیئرمین پاکستان جاپان بزنس فورم سید فیروز عالم شاہ :فائل فوٹو

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستانی حکومت کے مشیر سرمایہ کاری بورڈ سید فیروز عالم شاہ نے کہا کہ جاپانی شہر اوساکا، کانسائی میں جاری ورلڈ ایکسپو میں پاکستانی پویلین جاپان اور دنیا بھر سے آنے والے وزیٹرز کیلئے ایک لازمی مقام بن چکا ہے ۔

اس کی تھیم نمک کے ذرے میں کائنات کے تحت بنایا گیا یہ پویلین ایک دلکش تجربہ فراہم کرتا ہے ،جو پاکستان کے پنک سالٹ کے گرد گھومتا ہے جبکہ ورلڈ ایکسپو کے تھیم ”ہماری زندگیوں کیلئے مستقبل کی سوسائٹی کو ڈیزائن کرنا“کوایک منفردتھیم قراردیتے ہوئے کہا کہ اوساکا، کانسائی میں 13 اپریل سے شروع ہو کر13 اکتوبر 2025 تک جاری رہنے والی ورلڈ ایکسپو سے ایک محفوظ سوسائٹی کی تشکیل سمیت امن ، محبت ، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام اُ جاگر ہو رہا ہے ،ورلڈ ایکسپو کا تھیم دنیا بھر کے لوگوں کیلئے نہ صرف دلچسپی کا باعث بنا ہواہے بلکہ اس کے ذریعے پہلی بار دنیا کو معلوم ہوا ہے کہ یہ منفرد تھیم پاکستان کی تخلیق ہے۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ شخصیت سید فیروز عالم شاہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ ایکسپو 2025 میں پاکستان کے پویلین کو بے حد سراہا جا رہا ہے، جہاں پاکستان کی ثقافت، معیشت اور ٹیکنالوجی کے پہلوئوں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے، ایسے اقدامات پاکستان کے سافٹ امیج کو دنیا کے سامنے بہتر انداز میں پیش کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں ،اوساکا ورلڈ ایکسپو میں پاکستانیوں کی شرکت سے پاکستان اور جاپان کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button