انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

ای اسپورٹس ورلڈ کپ: پاکستان کے محمد زبیر نے’ٹیکن 8‘کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

محمد زبیر نے ٹائٹل کے ساتھ 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم اور کلب چیمپئن شپ کے 1 ہزار پوائنٹس بھی حاصل کیے

لاہور:(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے محمد زبیر نے جنوبی کوریا کے معروف کھلاڑی لو ہائی کو فائنل میں 5-0 سے شکست دے کر ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں ٹیکن 8 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پیرس کے ایکسپو پورٹ دے ورسائی میں 5 سے 8 اگست تک ہونے والے مقابلے میں دنیا بھر سے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ محمد زبیر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹائٹل کے ساتھ 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم اور کلب چیمپئن شپ کے 1 ہزار پوائنٹس بھی حاصل کیے۔
زبیر نے سیمی فائنل میں اپنے ہم وطن اور آٹھ مرتبہ ایوو چیمپئن شپ جیتنے والے ارسلان ایش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
ارسلان ایش بعد ازاں آسٹریلیا کے یگامی سے شکست کے بعد چوتھی پوزیشن پر رہے۔ وہ دو ماہ قبل لاس ویگاس میں 2026 ایوو چیمپئن شپ جیت کر مسلسل چوتھی مرتبہ عالمی اعزاز اپنے نام کرچکے تھے۔
محمد زبیر کی کامیابی پر اسپورٹس ورلڈ کپ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ٹیکن دنیا کی معروف فائٹنگ گیمز میں شامل ہے اور اسپورٹس ورلڈ کپ میں دیگر مقبول کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button