سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ:سی ای اوسمیت اہم سیٹوں پر انٹرویو
شفاف اور میرٹ پر مبنی سلیکشن سسٹم ہی اداروں کو مضبوط بناتا ہے،باصلاحیت افراد کی تلاش سے تعلیمی اداروں میں مثبت تبدیلی آئے گی: قاسم علی شاہ
لاہور:(عقیل انجم اعوان)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سیشن میں سی ای او، ڈی ای او اور ڈی ڈی ای او کاتحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کےانٹرویوز لئے گئے۔

موٹیویشنل سپیکرقاسم علی شاہ نے”سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ” پنجاب کے زیراہتمام منعقد ہونے والے انٹرویوزمیں شرکت کی ۔
انٹرویوپینل میں شکیل احمد بھٹی (ممبر چیف منسٹر ایڈوائزری کمیٹی) اور خالد نذیر وٹو (سیکرٹری سکول ایجوکیشن) بھی موجودتھے۔
موٹیویشنل سپیکرقاسم علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا شفاف انٹرویو سسٹم ایک مثبت پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 9 ڈویژن میں امیدواروں کا انتخاب ایک جامع طریقہ کار کے تحت کیا گیا،قائدانہ اہلیت اور استعدادکار پر توجہ دینا نظامِ تعلیم کی بہتری کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شفاف اور میرٹ پر مبنی سلیکشن سسٹم ہی اداروں کو مضبوط بناتا ہے،باصلاحیت افراد کی تلاش سے تعلیمی اداروں میں مثبت تبدیلی آئے گی۔



