عجمان میں پلاؤ پیلس کچن اینڈ ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح
صدر سوشل سنٹر شارجہ چودھری خالد حسین نے فیتہ کاٹا ، اہم شخصیات نے شرکت کی
عجمان(حافظ زاہد علی سے)عجمان میں پلاؤ پیلس کچن اینڈ ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح جرف ایریا عجمان میں افتتاحی تقریب کا انعقادہوا جس میں اہم کاروباری و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت۔

مہمانان خصوصی صدر سوشل سنٹر شارجہ چودھری خالد حسین ،وائس چیئرمین شارجہ بزنس کونسل سید سلیم اختر اور اونر پلاؤ پیلس چودھری وقاص منیلوی نے دیگر مہمانوں کےہمراہ نے فیتہ کاٹا شریک مہمانوں خالد حسین جودھری سید سلیم اختر سردار جاوید یعقوب عبید البلوشی اور ابو احمد نے مبارکباد دیتےہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ پلاؤ پیلس کچن اینڈ ریسٹورنٹ اپنے اعلی معیار اور زائقے سے کھانے کے شوقین افراد کو بہترین ڈِشز اور سہولیات فراہم کرے گاساتھ ساتھ اس موقع پر پلاؤ پیلس کے اونر چودھری وقاص نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ھے کہ سپیشل ڈِشز کے ساتھ ساتھ یہاں پر رھنے والی مختلف کمیونیٹیز کو ان کی پسند کے کھانے بہترین ذائقوں کے ساتھ پیش کریں۔
وائس چیئر مین بزنس کونسل شارجہ سید سلیم اختر ، چوہدری بشیر احمد شاہد ،سردار جاوید یعقوب ، اسلم سرکانی ، چودھری عارف عامر ودیگر کی مبارکباد

افتتاحی تقریب میں معروف ٹک ٹاکرز اور اہم شخصیات نے شرکت کی اور انہیں گلدستے پیش کئےگئے اس موقع پر فیتہ بھی کاٹا گیا پلاؤ پیلس کے مینجنگ ڈائریکٹر فرہاد کیانی اور سٹاف آپریٹر بختیار چودھری ہیں۔





