پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

27ویں آئینی ترمیم کے بعدسپریم کورٹ کا آئین و قانون کی تشریح کا اختیار ختم:آئینی عدالت

وفاقی آئینی عدالت کو تشریح کے کسی بھی مقدمہ کا ریکارڈ منگوانے کا اختیار بھی حاصل ہے:فیصلہ جاری

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے جاری فیصلہ میں قرار دیاگیاہے27ویں آئینی ترمیم کی منظوری سےسپریم کورٹ کا آئین و قانون کی تشریح کا اختیار ختم ہو گیا۔

جسٹس عامر فاروق نے آئینی عدالت کے اختیارات پر اہم فیصلہ میں قرار دیا27 ترمیم سے قبل قانون و آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کا تھا، نئی آئینی سکیم کے تحت آئین و قانون کی تشریح کا اختیار آئینی عدالت کا ہے۔آئینی عدالت قانون سازی کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے سکتی ہے، وفاقی آئینی عدالت کو تشریح کے کسی بھی مقدمہ کا ریکارڈ منگوانے کا اختیار بھی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے عدالتی اختیارات کا فیصلہ سیل ٹیکس کے مقدمہ میں تحریر کیا جس میں واضح کیا گیا کہ 27 ویں ترمیم سے سپریم کورٹ کے تشریح اور قانون سازی کے جائزے کا اختیار ختم ہوگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button