اسلام آباد :(ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیملی کورٹ کے فیصلے کیخلاف شہری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا، یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے۔
تحفے واپس کرنے کی ایسی کوئی روایت نہیں اور اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔
۔
انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری محمد شعبان کی درخواست سماعت کی۔
عدالت نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔



