پاکستانتازہ ترینسپورٹس

PSL: پشاور زلمی کو آخری گیند پر فتح حاصل

حیدرآباد کنگز مین کی پوری ٹیم 145رن بنا کر آئوٹ ہوگئی

لاہور ( سلمان حسین ) ایچ بی ایل پی ایس ایل 11میں پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگز مین کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4وکٹوں سے ہرا دیا۔ کراچی میں کھیلے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم پشاور زلمی کے خلاف 145رن بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے کوشل پریرا 58اور مارنس لبوشین 27رن بناکر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور افتخار احمد نے چار، چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پشاور زلمی نے 146رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم 46،کوشل مینڈس 27اور بریسول 25رنز بناکر نمایاں رہے۔
حیدرآباد کنگزمین کے صائم ایوب نے19رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میچ سے قبل سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹاس کے موقع پر علامتی طور پر امن کی فاختہ اڑائی۔
اس موقع پر بابر اعظم، مارنش لبوشین اور میچ ریفری روشن ماہنامہ بھی موجود تھے ۔ ایران، امریکہ جنگ بندی میں پاکستان حکومت کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button