پاکستانتازہ ترینجرم-وسزافن اور فنکار
خاتون ٹک ٹاکر پیراکی گاڑی پر چڑھ گئی،ماڈلنگ کی تصاویروائرل

لاہور :(بیوروچیف) خاتون ٹک ٹاکر کی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کی گاڑی پر چڑھ کر ماڈلنگ کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو پیرا فورس کی گاڑی پر چڑھے ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے اس حوالے سے ترجمان پیرا نے کہا کہ گاڑی کسی پارکنگ میں کھڑی تھی جب لڑکی نے ٹک ٹاک بنائی۔
پیرا کے ترجمان کے مطابق پتا چلا رہے ہیں کہ یہ ٹک ٹاکر کون ہے ؟تاہم ٹک ٹاک بناتے وقت گاڑی کے پاس کوئی افسر موجود نہیں تھا۔



