انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف کراری فتح یاشکست؟ نظریں رضوان ،ساجد خان پرمرکوز

 

لاہور،سلہٹ:(سلمان حسین،ویب ڈیسک)سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش فتح کے نزدیک ہے جبکہ پاکستان کو جیت کیلیے 121 رنز درکارہیں۔بنگلادیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 4، ناہید رانا نے 2 اور مہدی حسن میراز نے ایک وکٹ حاصل کر رکھی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف پوزیشن مظبوط ہوگئی ہے۔

سلہٹ میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں۔

محمد رضوان 75 اور ساجد خان 8 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کو تاریخی جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار ہیں۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود اور سلمان آغا 71، 71، بابر اعظم 47، اذان اویس 21، عبداللہ فضل اور سعود شکیل 6، 6 جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 4، ناہید رانا نے 2 اور مہدی حسن میراز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

گزشتہ روز بنگلادیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 390 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

بنگلادیش نے اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز بناسکی تھی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button