پاکستانتازہ ترین

دہشتگردوں کے تمام سہولتکاروں کیخلاف پوری قوت سے آپریشن جاری رہیگا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی ( ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کوئٹہ میں حالیہ دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے تمام سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت سے آپریشن جاری رکھیں گے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بلوچستان کے ضلع ژوب میں مغربی سرحدوں پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
فیلڈ مارشل نے جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی، نماز کے بعد پاکستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور ان شہدا کے لئے بھی دعا کی گئی جنہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
فیلڈ مارشل نے افسروں اور جوانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے غیر معمولی حوصلے، مضبوط عزم، آپریشنل تیاری اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مقابلے میں مسلسل چوکسی کو سراہا۔
انہوں نے ملک کو دہشتگردی کے خطرے اور دشمن عناصر کی سازشوں سے محفوظ رکھنے پر فوج کے بے مثال عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے کوئٹہ میں ہونے والے حالیہ بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان اور اس کے نیٹ ورکس نے کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایسے غیر انسانی اور وحشیانہ اقدامات نہ تو پاک فوج کے عزم کو کمزور کر سکتے ہیں اور نہ ہی پاکستانی قوم کے حوصلے کو، دہشتگردی کے تمام سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت سے آپریشن جاری رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button