پاکستانتازہ ترینصحت

حضرت واصف علی واصفؒ کے دست راست اعجاز الحق رحیم شدید علیل،دعائے صحت کی اپیل

لاہور:(بیوروچیف) معروف صوفی دانشور حضرت واصف علی واصفؒ کے قریبی شاگرد اور دستِ راست اعجاز الحق رحیم ان دنوں شدید علالت کے باعث ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ان کی بیماری کی خبر سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں عقیدت مندوں، شاگردوں اور چاہنے والوں کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیہ محافل کا اہتمام کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر بھی بڑی تعداد میں صارفین نے اعجاز الحق رحیم کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیہ پیغامات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی علمی، فکری اور روحانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عوام سے ان کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں جہاں اعجاز الحق رحیم کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے اللہ تعالیٰ سے ان کی صحت، درازیٔ عمر اور جلد صحت مند زندگی کی طرف واپسی کے لیے دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button