پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ٹک ٹاکرندیم نانی والا نے پولیس کو ’’نانی یادکرادی‘‘؟شاہانہ پروٹوکول،ضمانت ،مقدمہ سےمتعلق بڑی خبرآگئی

لاہور:(بیوروچیف)لاہور میں معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوینسر ندیم مبارک عرف نانی والا نے پولیس کو نانی یادکرادی؟

 

لاہور کی کینٹ کچہری نے کارِ سرکار میں مداخلت اور ٹریفک وارڈن کو دھمکانے کے کیس میں نامزد معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف "نانی والا” کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں ٹریفک پولیس اہلکار فہد رحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم پر غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے، اشارہ توڑنے، روکنے پر گاڑی بھگانے اور کارِ سرکار میں مداخلت سمیت فرائض پر مامور وارڈن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز انہیں حراست میں لے کر حوالات منتقل کیا تھا۔

ملزم کو کینٹ کچہری میں پیشی کے موقع پر انویسٹی گیشن پولیس کا روایتی وی آئی پی کلچر اور انوکھا لاڈ دیکھنے میں آیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم ندیم نانی والا کو کسی سرکاری قیدیوں والی گاڑی میں لانے کے بجائے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ان کی اپنی ذاتی پرآسائش گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔

حیرت انگیز طور پر متعلقہ تفتیشی افسران بھی سرکاری پروٹوکول بھول کر ملزم کی ذاتی گاڑی میں ہی سوار ہو کر کچہری پہنچے۔فاضل جج نے ملزم ندیم مبارک عرف نانی والا کی ضمانت منظور کر لی اور ان کے خلاف قائم مقدمہ خارج کرنے کا تفصیلی حکم جاری کر دیا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button