پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

نادرا کی اپیل منظور،ماتحت عدالتوں کے شناختی کارڈ بحال کرنے کے فیصلے کالعدم

لاہور:(بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ نے نادرا کی جانب سے شہری کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فیصلہ جاری کرتے نادرا کی اپیل منظور کرلی اور ماتحت عدالتوں کے شناختی کارڈ بحال کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے نادرا کی اپیل پر 14صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا شہریت ثابت کرنے کی ذمہ داری دعوی کرنے والے شخص پر عائد ہوتی ہے،دعویداروں کو اپنے والد اور دادا کی پاکستانی شہریت کے شواہد بھی پیش کرنا ہوں گے،دعویدار1979سے پہلے کا کوئی قابل اعتماد سرکاری ریکارڈ پیش نہیں کر سکے۔

نادرا کے مطابق سپیشل برانچ، آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس بیورو کی تحقیقات میں پاکستانی شہریت ثابت نہیں ہو سکی،نادرا کے مطابق متاثرہ افراد کے شناختی کارڈ مشکوک شہریت کی بنیاد پربلاک کئے گئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button