پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی’ 2 سال بعد طلاق ہو گئی:مریم مائیکل

شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی’ 2 سال بعد طلاق ہو گئی:مریم مائیکل

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل مریم مائیکل نے اپنی زندگی کے ایک انتہائی ذاتی باب سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میری شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور صرف 2 سال بعد طلاق ہو گئی تھی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے خواتین کے لیے طلاق سے جڑے معاشرتی رویے کو چیلنج کیا ہے اور لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے سفر کو بغیر کسی شرمندگی کے قبول کریں۔

انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ اپنی کہانی شیئر کرنے کا مقصد ہمدردی یا توجہ حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ طلاق کے حوالے سے گفتگو کو معمول کا حصہ بنانا ہے۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے اس حصے کو کئی برسوں تک نجی رکھا، تاہم بعد میں مجھے احساس ہوا کہ خاموشی صرف شرمندگی کے احساس کو مزید مضبوط کرتی ہے، میری شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی اور 19 سال کی عمر میں طلاق ہو گئی۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ ہم دونوں ایسے نوجوان تھے جو شادی کے لیے تیار نہیں تھے، کبھی کبھی چیزیں کامیاب نہیں ہوتیں اور یہ بھی ٹھیک ہے، ہم نے احترام کے ساتھ اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور وقت کے ساتھ ہم دونوں اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج ہمارے درمیان نہ کوئی ناراضی ہے، نہ تلخی اور نہ کوئی تنازع، میں دل سے ان کے لیے بہترین کی خواہش رکھتی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ بھی میرے لیے یہی چاہتے ہیں۔

اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ میں اپنے ماضی کے کسی حصے کو صرف اس لیے ختم نہیں کرنا چاہتی کہ وہ دوسروں کو غیر آرام دہ محسوس ہوتا ہے، لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ میں اپنی زندگی کے اس حصے کو کیوں نہیں چھپاتی، جواب آسان ہے کیونکہ یہ میری کہانی ہے، مجھے اپنے ماضی پر افسوس نہیں کیونکہ آج میں جو ہوں اسی کی بنیاد پر ہوں، اس نے مجھے وہ سبق سکھائے جو شاید کسی اور طریقے سے نہ سیکھ پاتی۔

معاشرتی رویوں پر سوال اٹھاتے ہوئے مریم نے کہا کہ طلاق یافتہ خواتین کو اب بھی شرمندگی کی نظر سے کیوں دیکھا جاتا ہے، جبکہ کئی مواقع پر طلاق صرف اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ 2 افراد کو احساس ہو گیا کہ وہ ایک دوسرے کے لیے موزوں نہیں تھے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر اداکارہ نے زور دیا کہ مجھے اپنے ماضی پر کوئی شرمندگی نہیں اور اگر میں دوبارہ شادی کرتی ہوں تو وہ ایسے شخص کے ساتھ ہو گی جو میری زندگی کے ہر باب کو قبول کرے گا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ میرا ماضی کوئی بوجھ نہیں، بلکہ اس کہانی کا حصہ ہے جس نے مجھے وہ بنایا جو میں آج ہوں، طلاق آپ کی قدر کا تعین نہیں کرتی، آپ کی کہانی ایسی چیز نہیں جسے آپ کو چھپانا پڑے، یہ کوئی اعترافِ جرم نہیں، نہ ہی معذرت ہے، یہ صرف میری حقیقت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button