
لاہور:(بیوروچیف)لاہور کی تھانہ سبزہ زار پولیس نے اسٹیج اداکارہ عروج کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
اسٹیج اداکارہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ناصر خان نے پہلے میرے ساتھ دوستی کی، بعد میں اسٹیج ڈرامے بنانے اور کام کا لالچ دیا اور میرے گھر آنا جانا شروع کر دیا۔
خاتون نے الزام لگایا کہ تعلق کا فائدہ اُٹھاتے ملزم مجھے اپنے گھر لے گیا اور وہاں جا کر مجھے نشہ اوور جوس پلا کر میرے ساتھ زیادتی کی، ملزم ناصر نے زیادتی کے بعد میری برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق اب ملزم بلیک میل کرتا ہے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔
پولیس نے کہا کہ تھانہ سبزہ زار پولیس نے اداکارہ عروج کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 2024 میں ناصر خان نامی شخص نے دن دیہاڑے اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ناصر خان نامی شخص اسلحے کے زور پر اداکارہ سے تعلق استوار کرنے کا خواہاں تھا، وہ چند روز سے اسلحے کے زور پر اداکارہ کو دھمکا رہا تھا۔



