پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

ہندو انتہا پسند رہنما کی عامر خان کے خلاف دھمکی، قتل پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک ہندو انتہا پسند مذہبی رہنما نے بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے ان کے قتل پر 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایودھیا سے تعلق رکھنے والے ہندو انتہا پسند رہنما جگد گرو پرمہنس آچاریہ نے ایک بیان میں عامر خان پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکار کی ہندو خواتین سے شادیاں مبینہ طور پر "لو جہاد” کو فروغ دینے کے لیے تھیں۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے اعلان کیا کہ جو شخص عامر خان کو قتل کرے گا اسے 5 کروڑ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید دھمکی دی کہ اگر کوئی ایسا نہ کرے تو وہ خود اداکار کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔ بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ایسے شخص کے قانونی اخراجات بھی برداشت کیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نفرت انگیز تقاریر اور تشدد پر اکسانے والے بیانات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

تاحال اس معاملے پر عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ بھارتی حکام کی جانب سے بھی اس بیان پر فوری قانونی کارروائی کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button