راولپنڈی:(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں، میں اب زمینی خداؤں کی طرف نہیں آسمان کے ایک خدا کی طرف دیکھ رہا ہوں۔
آسمان والا ہی ہمارے اوپر رحم کرے گا اور وہی انصاف کرے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا میرابھتیجا بے گناہ ہے جسے 60 سال قید کی سزا سنائی گئی، وہ خود بیرون ملک تھے اور اسی دوران یہ سارا معاملہ پیش آیا۔ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سمیت ملکی حالات سب کے سامنے ہیں۔



