پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

مریم نواز کا 2029تک  پنجاب  کو ’’ا ے آئی فعال ‘‘ صوبہ بنانیکا ہدف

 وزیراعلیٰ پنجاب  سے  مشیر علی مصطفیٰ ڈار کی ملاقات، پنجاب اے آئی وژن 2029 کی باضابطہ لانچنگ پر مشاورت ،مریم نواز کا ہربنس پورہ حادثہ  پر افسوس

لاہور:(سلمان حسین) وزیراعلی مریم نواز شریف نے 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال (این ایبلڈ) صوبہ بنانے کا ہدف مقرر کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے صوبائی مشیر برائے مصنوعی ذہانت اور خصوصی اقدامات علی مصطفیٰ ڈار نے ملاقات کی،ملاقات میں پنجاب اے آئی وژن 2029 کی باضابطہ لانچنگ پر مشاورت کی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو صوبائی مشیر علی مصطفی ڈار نے اے آئی آفس کی گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی اور پنجاب میں قائم کئے گئے دنیا کے پہلے آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال ڈیلیوری یونٹ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
 ملاقات میں پنجاب آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے تشکیل کردہ اعلیٰ سطح ٹیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور گلوبل ڈیلیوری ماہرین کے تعاون سے تیار کردہ آن بورڈنگ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس این ایبلڈ صوبہ بنانے کے وژن پر جاری پیشرفت پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کوصوبائی مشیر علی ڈار نے اے آئی وژن 2029 کے چھ بنیادی ستونوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
 اے آئی وژن 2029 پر پیشرفت کے جائزے کے لیے پہلی سی ایم اے آئی اسٹاک ٹیک کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہربنس پورہ کار حادثے میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button