پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبفن اور فنکار

حلقہ ارباب ذوق کا جشن آزادی کے حوالے سے اجلاس،محفل موسیقی 

 حسین مجروح کی صدارت، امجد علی شاکر کا مضمون، انجم شیرازی،محمد جواد اور اسامہ عباس نے ملی نغمے گائے 

لاہور:(شہزاد فراموش) حلقہ ارباب ذوق کے رواں سیشن کا سولہواں خصوصی اجلاس پاک ٹی ہاؤس میں پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے حوالے سے ہوا جس کی صدارت حسین مجروح نے کی۔
جوائنٹ سیکرٹری شہزاد فراموش نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی پیش کی بعد ازاں پروفیسر امجد علی شاکر نے آزادی کے تناظر میں مضمون پڑھا جسے حاضرین نے بہت سراہا۔
صاحب صدارت نے کہا کہ جس دن کو ہم یوم آزادی کہتے ہیں اصل میں اس کو یومِ پاکستان کہنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ مضمون اچھا تھا لیکن اس میں تہذیب کے حوالے سے موہن جوداڑو ،ٹیکسلا اور ہڑپہ کی بات تو کی گئی لیکن پرانی تہذیب مہر گڑھ کاذکر نہیں کیا گیا۔
بعد ازاں مہمان شاعر افسر علی افسر نے کلام سنا کر داد سمیٹی۔دوسرے سیشن ”سات سروں کا بہتا دریا“ میں اسامہ عباس  نے ”اے وطن پیارے وطن“ محمدجواد نے ”یہ وطن تمہارا ہے“ اور انجم شیرازی نے ”ایہ پتر ہٹاں تے نہیں وکدے“ اور ”سوہنی دھرتی “ میوزک پر پرفارم کئے۔
 آخر میں کیک کاٹا گیااور سیکرٹری آفتاب جاوید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 70سے اوپر رہی۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button