والد پولیس افسر ،فلمیں نہیں ٹک ٹاک ترجیح:جنت مرزا
لاہور:(ویب ڈیسک)مقبول ٹک ٹاکر جنت مرزا نے فلموں میں کام کرنے اور سینما کے مقابلے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتخاب ٹک ٹاک ہوگا۔
جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ٹک ٹاک سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ جاپان میں ان کی خالہ، ماموں اور دیگر اہل خانہ رہتے ہیں، اس لیے عام طور پر وہ سال کا نصف حصہ وہیں گزارتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں جاپان میں بھی ایک فیشن شو میں شرکت کی تھی اور اب وہ وہاں بھی سوشل میڈیا پر کام کرنے لگی ہیں، ان کی خواہش ہے کہ وہ جاپان میں بھی اپنی جگہ بنائیں۔
ایک سوال کےجواب میں انہوں نےبتایا کہ انہیں ابتدائی طور پر سوشل میڈیا کا کوئی شوق نہیں تھا، انہیں والد کی طرح پولیس افسر بننے کا شوق تھا لیکن اتفاق سے وہ سوشل میڈیا اسٹار بن گئیں۔
ان کےمطابق ایک بار کچھ نوجوان لڑکے ان کے پاس آئے اور ان کے ساتھ سیلفی بنوائیں، تب انہیں احساس ہوا کہ وہ مقبول ہوچکی ہیں۔
فلموں اور سوشل میڈیا میں سے کسی ایک کے انتخاب کے سوال پر جنت مرزا نے بتایا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ آج کل کی نئی نسل سینما نہیں جاتی، وہ فلموں کو سینما میں دیکھنے کے بجائے اپنے گھر میں اور فون پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔



