پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

آفرین آفرین،زارا خان کے نئےآئٹم سونگ کی پذیرائی

کوشش ہوتی ہے کہ میرا کام سب سے الگ اور منفرد ہو ،کئی گھنٹوں کی ریہرسل کرکے آئٹم سونگ تیار کرتی ہوں:گفتگو

لاہور :(کلچرل رپورٹر) معروف آرٹسٹ ، لاہور سٹیج کی منفرد اداکارہ زارا خان کا نیا آئٹم سونگ شائقین ڈرامہ میں پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔ تفصیل کے مطابق لاہور سٹیج پر اپنے اچھوتے اور منفرد کام کے باعث اپنی الگ پہچان رکھنے والی خوبرو اداکارہ میڈم زارا خان ان دنوں محفل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ حسینہ پتنگ باز میں خوبصورت پرفارم کررہی ہیں ۔

محفل تھیٹر میں جاری پلے میں میڈم زارا خان استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کے شہرہ آفاق گیت آفرین آفرین پر ایک خوبصورت آئٹم کررہی ہیں جس کو ڈرامہ شائقین میں خوب پسند کیا جارہا ہے ۔

مذکورہ پلے کی تحریر وہدایات سٹیج کے معروف اداکار نسیم وکی نے دی ہیں جبکہ وہ خود بھی پلے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

اس سلسلے میں میڈم زارا خان نے ایک ٹی پارٹی کے دوران صحافیوں کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے ان کا کام سب سے الگ اور منفرد ہو اور اس کیلئے وہ کئی گھنٹوں کی ریہرسل کرکے پلے کیلئے آئٹم سونگ تیار کرتی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button