پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پی ایم آئی ایچ برطرف ملازمین کااحتجاج،پولیس کا تشدد،گرفتاریاں

31دسمبر2024تک مدت ملازمت تھی پہلے ہی فارغ کردیا گیا،چولہے ٹھنڈے،گھروں میں فاقے،سب کی ماں مریم نواز دادرسی کریں:مظاہرین

لاہور(سید ظہیر نقوی ) لاہور میں مال روڈ پر پی ایم ایچ آئی کےبرطرف ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔چیئر نگ کراس پر مظاہرہ کرنیوالوں میں متعددبرطرف ملازمین شامل تھے۔

پرائم منسٹر ہیلتھ انیشیٹو پروگرام (پی ایم آئی ایچ)کے احتجاجی ملازمین میں عارضی ڈاکٹر نرسز،آیا ،ایل ایچ وی،ڈسپنسرز،سینٹری ورکربھی شامل ہیں،برطرف ملازمین میں خواتین بھی بچوں سمیت شامل ہیں،ملازمین نے الزام لگایا کہ 31دسمبر 2024تک کنٹریکٹ تھاجبکہ 10دن پہلے ہی 21دسمبر کوتقریبا 1200ملازمین کو فارغ کردیا گیا ۔

لاہور:ایس ایچ او خواتین کو دھمکیاں دے رہے ہیں

نمائندہ سی این این اردو ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے احتجاجی ملازمین نے کہا کہ 2008،2021اور 2024والے ملازمین کو بھی فارغ کردیا گیا ،غریب ملازمین دربد ہوگئے گھروں میں فاقے ہیں جائیں بھی تو کہا ں جائیں،مظاہرین کا بھکر،قصور،جھنگ سمیت 10اضلاع سے تعلق ہے ۔

مظاہرےمیں شریک برطرف ملازمین بیوروچیف سی این این اردو ڈاٹ کام کو تفصیلات بتارہی ہیں

دریں اثنا احتجاجی مظاہرین نے الزام لگایا کہ مبینہ طور پر ڈی ایس پی آصف اور متعلقہ ایس ایچ او نے عملہ سمیت تشدد کیا ،خواتین پر بھی تشدد کیا گیا ،ڈی ایس پی خوداور مرد اہلکار خواتین ملازمین کو دھکے دیتے رہے ،گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں،پولیس اہلکار 20احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کرکے لے گئے ۔

متاثرین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز جو سب کی ماں ہیں ہماری دادرسی کرائیں،ہمیں نوکری پر بحال کرایا جائے تاکہ ہمارا چولہا بھی جلتا رہے ہمارا اس کے علاوہ کوئی اور مطالبہ نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button