انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

آصفہ بھٹو کا منامہ میں بحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ

پاکستان اور بحرین میں ثقافتی تعاون کے فروغ پر زور

منامہ( ویب ڈیسک) خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انہیںبحرین کی قدیم تہذیب، ثقافتی ورثے اور تاریخی تسلسل سے آگاہ کیا گیا۔
اس دورے کے موقع پر خاتونِ اول کے ہمراہ بحرین کی وزیرِ ہائوسنگ و اربن پلاننگ اور وزیر اِن ویٹنگ امنہ بنت احمد الرمیحی موجود تھیں، میوزیم آمد پر ڈائریکٹر جنرل میوزیمز اینڈ کلچر فرح محمد مطر اور ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ پارٹنرشپس ہانی علی بہزاد نے ان کا استقبال کیا۔
خاتونِ اول کو دونوں عجائب گھروں کا تفصیلی دورہ کرایا گیا، جہاں بحرین کی گہری تاریخی جڑوں، تہذیبی ورثے اور سمندری طرزِ زندگی کی عالمی شہرت یافتہ روایات، بالخصوص موتیوں کی غوطہ خوری کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے بحرینی حکام کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی ورثے کا تحفظ اور تاریخ کی حفاظت قوموں کی شناخت، یکجہتی اور آئندہ نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنتی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان ثقافتی سفارتکاری، میوزیم شراکت داری، تعلیمی تبادلوں اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button