پاکستانتازہ ترینچیمپئنر ٹرافیسپورٹس

پاکستان کا’’ فخر ‘‘باہر،بھارت خوشی سے نہال

لاہور،(سلمان حسین )پاکستان کا’’ فخر ‘‘باہر،بھارت خوشی سے نہال ہوگیا۔فخر زمان کا شمار ان جارحانہ پاکستانی بلّے بازوں میں ہوتا ہے جو کرکٹ شائقین کے خیال میں اکیلے ہی اپنی ٹیم کو کسی بھی خطرناک بولنگ اٹیک کے خلاف میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت ان کے اور پاکستانی کرکٹ کے بیشتر مداح بے چین ہیں۔

کیوں نہ ہوں ایک تو چیمپیئنز ٹرافی چل رہی ہے اور دوسرا پاکستان اور انڈیا کا بڑا میچ اب محض دو دن بعد ہے اور ایسے میں فخر زمان کہہ رہے ہیں کہ وہ چیمپیئن ٹرافی ہی نہیں کھیلیں گے۔

وجہ یہ ہے کہ فخر زمان انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اس خبر کی تصدیق انھوں نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی۔ ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’سب سے بڑے سٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اس ملک کے ہر کرکٹر کا اعزاز اور خواب ہے۔ مجھے فخر کے ساتھ متعدد بار پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ بدقسمتی سے میں اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گیا ہوں لیکن یقینی طور پر اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔‘

انھوں نے خود کو ٹیم میں شامل کر کے ایک اچھا موقعے دیے جانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ گھر سے ہی اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ ان کی صلاحیتوں کا منھ بولتا ثبوت ہے۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فخر زمان کی رنز بنانے کی اوسط 46 سے زیادہ ہے جبکہ ان کا بیٹنگ سٹرائیک ریٹ بھی تقریباً 94 ہے۔

وہ اب تک اپنے ون ڈے کیریئر میں 11 سینچریاں اور 17 نصف سینچریاں بنا چکے ہیں۔

گذشتہ چیمپیئن ٹرافی2017 میں ان کی بلے بازی اب بھی لوگوں کے لیے یاد گار ہے جس میں انھوں نے انڈیا کے خلاف میچ میں 114 رنز بنائے تھے اور پاکستان نے یہ میچ 180 رنز سے جیتا تھا۔ اس میچ میں انڈیا کی پوری ٹیم پاکستان کے سکور 338 کے جواب میں محض 30لا3 اوور میں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

یہی وجہ ہے کہ اس بار انڈیا کے میچ سے قبل ان کا ان فٹ ہو جانا ان کے مداحوں کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے۔

پاکستان اس سے پہلے چیمپیئنز ٹرافی کے 2004، 2009 اور 2017 کے انڈیا کے خلاف میچز جیت چکا ہے۔ اس سے اسے نفیساتی برتری حاصل ہے۔

تاہم اس بار چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں میچ ہوگا۔

اس بار انڈین ٹیم اچھی فارم میں نظر آرہی ہے اور اس کے کئی تجربہ کار کھلاڑی پاکستان کے خلاف اپنا ریکارڈ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

یقیناً یہ ٹورنامنٹ روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے لیے بہت اہم ہونے والا ہے، خاص طور پر جب ان کی ریٹائرمنٹ کی خبریں زوروں پر ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button