ایپسٹین فائلز،اداکار لیونارڈو کےبچوں کا گوشت کھانے کا دعویٰ

لاہور:(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والا دعویٰ وائرل ہورہا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے مبینہ طور پر 70 پاؤنڈ ’’بچوں کا گوشت‘‘ کھایا تھا۔یہ انکشاف حال ہی میں جاری ہونے والی جیفری ایپسٹین فائلز میں ہوا ہے۔
بعض پوسٹوں میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اداکار نے فلمساز ووڈی ایلن کو بھیجی گئی ای میلز میں خود کو آدم خور قرار دیا۔ان سنسنی خیز دعوؤں پر صارفین میں تشویش اور حیرت کی لہر دوڑ گئی، تاہم ان دستاویزات کا جائزہ لینے سے بالکل الگ حقیقت سامنے آتی ہے۔
وائرل ہونے والے سنگین الزامات دراصل چند غیر مصدقہ ویب سائٹس اور سازشی نظریات پر مبنی رپورٹس سے پھیلے، جن میں مبہم اصطلاحات کو غلط انداز میں پیش کرکے عالمی شخصیات کے خلاف سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔فیکٹ چیک کے نتیجے میں واضح ہوا ہے کہ ایپسٹین فائلز میں لیونارڈو کے خلاف آدم خوری یا کسی بھی سنگین جرم کی کوئی بات نہیں کی گئی۔



