پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

ڈرامے کے سیٹ پر جنات:صبا قمرکا بڑا انکشاف

لاہور:(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنا دیا۔ ایک شو کے دوران صبا قمر نے کہا کہ ڈرامہ معمہ کی شوٹنگ چل رہی تھی ہم سب سیٹ پر موجود تھے، میرا میک اپ آرٹسٹ نماز کیلئے وضو کررہا تھا تو اسے اچانک کسی نے پیچھے سے زور سے مارا جس کے بعد پورا سیٹ ہی ڈر گیا تھا۔

میں جنات پر یقین رکھتی ہوں، شاید ہم جنات کی جگہ پر موجود تھے اور انہیں ہم سے پریشانی ہورہی ہو، اس واقعے کے بعد تمام آرٹسٹ ڈر گئے تھے۔

ہم نے ڈرامے کا 60 فیصہ حصہ مکمل کرلیا تھا تو آرٹسٹ کہنے لگے ہمیں لوکیشن چینج کرنی چاہیے۔ جتنی محنت میں اس ڈرامے پر کر چکی تھی تو میں نے کہا اب چاہے کچھ بھی ہو میں شوٹنگ مکمل کروا کر ہی جاؤں گی۔

مجھے نہیں لگتا انسان سے بڑا کوئی شیطان ہوتا ہے، مجھے جن بھوتوں سے ڈر نہیں لگتا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button