پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ،تھانہ بادامی باغ کےاہلکارملوث

کانسٹیبل جمشید اور ارسلان نے گاڑی پر فائرنگ کی ،سب انسپکٹر مراتب علی نشانہ بن گئے ،ملزم فرار، جلد شواہد کو سامنے لایا جائے گا : ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورمحمد نوید

لاہور(بیوروچیف /سیدظہیرنقوی سے ) مریدکے میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی پر فائرنگ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق لاہور کے تھانہ بادامی باغ میں تعینات کانسٹیبل جمشید اور ارسلان کسی ملزم کی تلاش میں مریدکے گئے تھے اسی دوران سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی اپنے دوست ذکااللہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے انویسٹی گیشن ٹیم نے مشتبہ سمجھ کر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم مراتب علی نے اسے ڈاکووں کی کارروائی سمجھ کر گاڑی بھگا دی۔

کانسٹیبل جمشید اور ارسلان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیامراتب علی اور اس کا دوست جاں بحق ہوگئے،
پولیس نے مزید بتایا کہ مفرور کانسٹیبلز اور ان کے ساتھی واصف کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کے مطابق تھانہ بادامی باغ کی ٹیم ڈاکوئوں کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیلئے گئی تھی جس کے آدھے گھنٹے بعد حادثہ کا واقعہ پیش آیا،پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شیخوپورہ پولیس کررہی ہے جلد شواہد کو سامنے لایا جائے گا ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔

 

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button