
لاہور:(سلمان حسین)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین اور سابق کپتان بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر مکمل ہوگئی جو لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز فائیو میں واقع ہے۔
یہ رہائش گاہ جدید اور نیو کلاسیکل طرز تعمیر کا حسین امتزاج ہے جس نے اپنے منفرد ڈیزائن اور جدید سہولیات کے باعث خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس شاندار گھر میں کشادہ بیڈرومز، وسیع ہالز اور ایک خصوصی ٹرافی روم بھی شامل ہے جہاں بابراعظم کے کرکٹ کیریئر کی نمایاں کامیابیوں اور اعزازات کو خوبصورتی سے آویزاں کیا گیا ہے۔ گھر کے اندرونی حصوں میں کشادگی، سادگی اور ہم آہنگی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔
رہائش گاہ کا مرکزی داخلی دروازہ، نفیس فنشنگ اور صاف ستھری لائنز اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتی ہیں، جبکہ جدید سہولیات کے ساتھ متوازن ڈیزائن اسے ایک منفرد شناخت فراہم کرتا ہے۔
نئے گھر کی تکمیل پر بابراعظم کے والد اعظم صدیق کی جانب سے ایک جذباتی پیغام بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر معروف مصنف خلیل جبران کی تحریر کا اردو ترجمہ شیئر کیا ہے۔



